سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 58 ڈالر گر گئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 47500 ہوگئی۔آل سندھ صرافہ ایسو سی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی منڈی میں 58 ڈالر کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1225 ڈالر ہو گئی ہے، ملک میں سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔

سونے کی فی تولہ سونے کے قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 47500 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1971 روپے کمی کے ساتھ 40414 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2011 میں 1919 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد اب تک 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔