سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) ڈالر مہنگا ہونے کے باعث عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت پانچ سو روپے فی تولہ بڑھ گئی۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت اکیاون ہزار چار سو روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت چار سو انتیس روپے اضافے سے چوالیس ہزار ستاون روپے ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق تین روز میں سونے کے نرخوں میں چودہ سو روپے فی تولہ اضافہ ہو چکا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تین ڈالر کی کمی سے بارہ سو اٹھاسی ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ھیں۔