سونے کی فی تولہ قیمت میں چار سو روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ ایک مرتبہ پھر چودہ سو ڈالر فی اونس کی سطح سے بڑھ گئے ہیں، ملک میں سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ بڑھ گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت چون ہزار سات سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے سے چھیالیس ہزار آٹھ سو پچاسی روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں چودہ ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت چودہ سو بارہ ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔