سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) کراچی عالمی منڈی میں نرخ تیرہ سو ڈالر فی اونس سے نیچے آ گئے۔ ملک میں قیمت پانچ سو روپے فی تولہ کم ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت باون ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت چار سو اٹھائیس روپے کمی سے پینتالیس ہزار دو سو ستاون روپے پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بائیس ڈالر فی اونس کم ہوئے ہیں جس کے بعد نئے عالمی نرخ بارہ سو اٹھاسی ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔