کراچی (جیوڈیسک) کراچی عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی، فی تولہ قیمت چار سو روپے کم ہوئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی نئی قیمت تریپن ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے چھیالیس ہزار ایک سو چودہ روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہوا تھا۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ چار ڈالر کمی سے تیرہ سو بتیس ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔