سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید سات سو روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سات سو روپے فی تولہ بڑھ گئی۔ دو روز میں چودہ سو روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی نئی قیمت باون ہزار نو سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت چھ سو روپے اضافے سے پینتالیس ہزار تین سو بیالیس روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں بارہ ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو تیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔