سونے کی فی تولہ قیمت میں تیرہ سو روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تیرہ سو روپے فی تولہ بڑھ گئی۔ جس کے بعد سونے کی قیمت تریپن ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار ایک سو چودہ روپے اضافے سے پینتالیس ہزار چار سو اٹھائیس روپے ہو گئی ہے۔

ایک روز قبل سونے کے نرخوں میں نو سو روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تیئس ڈالر اضافے سے تیرہ سو پندرہ ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔