کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔ فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی نئی مقامی قیمت ساڑھے تریپن ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت آٹھ سو ستاون روپے کمی سے پینتالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے کی سطح پر آ گئی۔ دو روز میں سونے کی قیمتوں میں تیرہ سو روپے فی تولہ کمی ہو چکی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تینتیس ڈالر کمی سے تیرہ سو چھبیس ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔