سونے کی قیمت 350 روپے کی کمی سے 50650 روپے تولہ ہوگئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں وقفے وقفے سے اتارچڑھا کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔ تاہم منگل کی نسبت سونے کی عالمی قیمت 14 ڈالر کے اضافے سے 1362 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی لیکن اسکے باوجود پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کی شام فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 50650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 43414 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 35 روپے کی کمی سے 775 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 664.28 روپے ہوگئی۔