سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کے اضافے سے 43 ہزار 242 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب اس کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں ہونے والا اضافہ بتایا جاتا ہے۔ سونے کی عالمی منڈی میں قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1222 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔