سونے کی قیمت 150 روپے تولہ بڑھ گئی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1192 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر47150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 40414 روپے ہو گئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے670 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی574.28 روپے پر مستحکم رہی ہے۔