سونے کی قیمت میں فی تولہ 7 سو روپے کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت سات سو پچاس روپے کم ہو گئی جس کے بعد سونے کی قیمت تریپن ہزار روپے تولہ کی سطح سے نیچے آگئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت باون ہزار نو سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چھ سو تینتالیس روپے کمی سے پینتالیس ہزار تین سو پچاسی روپے ہو گئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ تیئس ڈالر کمی کے بعد تیرہ سو نوے ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے۔