سونے کی قیمت میں فی تولہ ہزار روپے کی کمی، 46 ہزار 550 کا ہوگیا

Gold

Gold

کراچی(جیودیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے کی کمی ہو ئی جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت 46 ہزار 550 روپے فی تولہ ہوگئی، سونے کی 10 گرام قیمت میں 857 روپے کی کمی اور 10 گرام کی قیمت 39 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

آج بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالرفی اونس کی کمی واقع ہوئی تھی اور فی اونس ڈالر کی قیمت 1200 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کا اثر مقامی منڈی پر بھی پڑا فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ادھر سونے میں دلچسپی رکھنے والے افراد سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا انتظار کر رہے ہیں، ملک میں شادیوں کے سیزن شروع ہوچکا ہے، ان افراد کو سونے کی گرتی قیمتوں کا یقینا فائدہ ہوگا جنہوں نے اب تک سونا نہیں خریدا۔