سونا فی تولہ 350 روپے کمی سے 48 ہزار 950 روپے کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) 5 نومبر 2016 کو سونا 52 ہزار روپے تولہ تھا لیکن بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بتدریج کمی آنے سے یہ مقامی مارکیٹ میں بھی ایک ماہ میں لگ بھگ 3 ہزار روپے سستا ہو کر 48 ہزار 950 روپے کا ہو گیا ہے۔

گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بری کی تیاریاں ہوں یا منہ دکھائی کے لیے گفٹ کی خریداری زیورات کے بجٹ میں کمی سے شادی بیاہ کی تیاریوں میں مصروف لڑکی اور لڑکے والوں دونوں کو ہی کو ریلیف ملے گا۔