پی جی اے گالف، امریکی کرس کرک کو تیسرے رائونڈ میں برتری

 Chris Kirk

Chris Kirk

ہوائی (جیوڈیسک) ہوائی میں ہونیوالی پی جی اے گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں امریکہ کے کرس کرک نے نمایاں برتری حاصل کر لی۔

ہوائی میں جاری گالف چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔امریکہ کے کرس کیرک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن حریف کھلاڑی ہیرس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔

کرس کیرک کو ہیرس کے خلاف ایک سٹروک کی برتری حاصل ہوئی۔ امریکی گالفر اس سے پہلے گزشتہ سال نومبر میں پی جی اے ٹور ٹائٹل کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ایونٹ میں امریکہ ہی کے زیچ جونسن کی تیسری پوزیشن رہی۔