ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) گومل زام ڈیم کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایف سی کی گاڑی الٹنے سے چھ اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق ایف سی کی گاڑی وانا سے ٹانک آ رہی تھی کہ گومل زام ڈیم کے قریب الٹ گئی جس سے گاڑی میں سوار چھ اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق دور دراز اور دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ابھی تک جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔