پشاور (جیوڈیسک) گومل زام ڈیم کے مغوی اہلکاروں کو 11 ماہ بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔ اغواکاروں کی جانب سے مغویوں کی ایک اور وڈیو جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 15 اگست 2012 کو جنوبی وزیرستان میں واقع گومل زام ڈیم سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے 7 ملازمین کو اغوا کیا گیا تھا۔
اغوا کاروں نے مغویوں کی نئی وڈیو جاری کی ہے جس میں جونیئر انجینئر گومل زام ڈیم شاہد علی نے واپڈا حکام اور خیبر پختونخوا حکومت سے ان کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ وڈیو کن حالات میں اور کب ریکارڈ کی گئی۔