گومل (جیوڈیسک) زام ڈیم کے مغوی آٹھ اہل کاروں کے متاثرہ خاندانوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور واپڈا حکام سے مغویوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیاہے اے ذرائع سے بات چیت میں متاثرہ خاندانوں نے بتایا کہ عید قریب آرہی ہے جبکہ ان کے جگر گوشے ان سے دورہے ہیں۔
گزشتہ ایک سال سے وہ اغوا کاروں کی قیدمیں ہے متاثرہ خاندان شدید کرب میں مبتلاہیں ان کا کہنا تھا کہ مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بالخصوص واپڈا حکام اپنی زمہ داریاں ادا کریں۔
اور متاثرہ خاندان چین کی زندگی گزارسکیں متاثرہ خاندانوں نے اغوا کاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ انسانیت کے ناطے مغویوں کو رہا کریں تاکہ وہ عیدکی خوشیوں میں اپنے خاندان کے ساتھ شریک ہوسکیں۔