جسم میں دو طرح کے کولیسٹرول کو ماپا جاتا ہے، ’گڈ یا اچھا کولیسٹرول‘ ایچ ڈی ایل کہلاتا ہے اور ’بیڈ‘ یا برے کولیسٹرول کو ایل ڈی ایل بھی کہتے ہیں۔
ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو ہمیشہ سے جسم کے خلیوں اور خلیوں کے نظام کا اہم جز تصور کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن جاپان میں کی جانی والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ’گڈ کولیسٹرول‘ بھی دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب ایچ ڈی ایل جسم میں بہت زیادہ بڑھ جائے۔
اس حوالے سے 43 ہزار افراد کو جن کی عمر 40 سے 89 سال تھی، بارہ سال تک ایک تحقیق کا حصہ بنایا گیا۔ اس ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول mg/dl90 سے زیادہ ہے ان میں دل کی بیماری سے ہلاک ہوجانے کا خطرہ ان افراد سے 2.4 مرتبہ زیادہ ہے جن کا ایچ ڈی ایل 40 سے 59 mg/dl تھا۔