نیویارک (جیوڈیسک)ڈائی ہارڈ سیریز کی نئی فلم آ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ کے ایکشن نے سب کو اپنا دیوانہ بنادیا، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر ڈھائی کروڑ ڈالر کمالیے۔ سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور فلم آ گڈ ڈے ٹو ڈائی ہارڈ میں ایک بار پھر بروس ولِس جلوہ گر ہوئے ہیں۔
ڈائی ہارڈ سیریز کی یہ پانچویں فلم 6 سال کے وقفے کے بعد آئی ہے۔ نقادوں کی رائے کے برعکس یہ فلم بروس ولس کے مداحوں میں خاصی پسند کی جارہی ہے۔ دوسرے نمبر پر مزاحیہ فلم آئیڈینٹٹی تھیف رہی۔
جس نے شائقین کے دل چرا کر 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر سمیٹ لیے۔ امریکی باکس آفس پر مقبول دوسری فلموں میں اسکیپ فرام پلانیٹ ارتھ، وارم باڈیز اور بیوٹی فل کریچرز شامل ہیں۔