اچھی صحت کے لئے اچھی عادات اپنائیں۔ بشیر مہدی

لاہور : محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ اچھی صحت کے لئے اچھی عادات اپنائیں۔ صبح ناشتہ اچھی طرح کیا جائے روزانہ ورزش کو معمول بنایا جائے رات کو مناسب نیند لینے سے صحت سے متعلق دفاعی صلاحتیں مضبوط ہوں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچانک بیماریاں خداداد ہوتی ہیں لیکن بہت سی دائمی بیماریاں ہمارا اپنا قصور ہے جسکی وجہ پڑھے لکھے لوگ بھی معلومات صحت سے بیگانہ ہیں دنیا کے اکثر ممالک میں لوگوں کو اپنی صحت سے متعلق علم نہیں۔ انہوں نے کہاک ہ صحت افزا طرز زندگی اچھی عادت ڈالنے پر منحصر ہے۔