نیک آباد میں خواتین کا تاریخ ساز اجتماع 9 مارچ کو ہوگا: حضرت پیر محمد افضل قادری کا اعلان
Posted on March 7, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
گجرات: (محمد الیاس ذکی ) مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف ) گجرات کے شعبہ خواتین قادریہ عالمیہ یونیورسٹی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد او ر تنظیم اہلسنت شعبہ خواتین کا سالانہ دینی اجتماع مؤرخہ 9 مارچ بروز اتوار 10 بجے دن مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف) میں شروع ہورہا ہے۔
جس میں مختلف شعبہ جات سے فارغ ہونے والی 1533 طالبات کو اسناد جاری کی جائیں گی، جبکہ اجتماع میں ملک بھر سے ہزارہا خواتین قافلہ در قافلہ شرکت کر رہی ہیں۔ دینی اجتماع میں مسلم خواتین کو اسلامی زندگی گزارنے، بے راہروی کی روک تھام اور شاندار فکری وعملی تربیت کیلئے شاندار لائحہ عمل دیا جائیگا۔
قادریہ عالمیہ یونیورسٹی نیک آبا د کے چانسلر پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مائوں، بہنوں، بیویوں اور بیٹیوں کو اس دینی اجتماع میں باپردہ شریک ہونے کیلئے انتظامات کر کے ثواب دارین حاصل کریں، جبکہ تنظیم اہلسنت شعبہ خواتین کی نگران محترمہ ر۔ ک۔.قادری نے کہا ہے کہ یہ اجتماع تاریخی ہوگا۔