ماں

کتنا پاکیزہ نام ہے تیرا
سب سے ارفع مقام ہے تیرا

تو ہے ملکہ بنائے عالم سے
یہ زمانہ غلام ہے تیرا

جسم اور روح کے تعلق کا
یہ سبھی اہتمام ہے تیرا

میری اوقات کیا ہے بِن تیرے
میرا سب خاص و عام ہے تیرا

کل بھی تو معتبر تھی دنیا میں
آج بھی احترام ہے تیرا

اے میری ماں سخن کی بستی میں
سارا حرف و کلام ہے تیرا

Mother

Mother

ساحل منیر