اچھی فلمیں بننے لگیں، انڈسٹری کی رونقیں جلد بحال ہونگی، سلمان شاہد

Salman Shahid

Salman Shahid

لاہور (جیوڈیسک) ہمارے ہاں اچھی فلمیں بننے لگی ہیں اور جلد ہی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔ سلمان شاہد نے کہا کہ نوجوان جس طرح کی فلمیں بنارہے ہیں انھیں باکس آفس پر بھی سراہا جارہا ہے۔

یہ فلم انڈسٹری والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو سمجھ بیٹھے تھے کہ اب پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں ہوسکتی۔ سلمان شاہد نے کہا کہ ٹیلنٹ ہمارے پاس بہت ہے مگرہمارے ہاں اکیڈمیاں ہی نہیں۔

اگر باقاعدہ ٹریننگ مل جائے تو وہ ہالی وڈ ، بولی وڈ معیار کی فلمیں بناسکتے ہیں۔ لوگ اچھی یا بری فلم کے نظریے کے تحت فلمیں دیکھتے ہیں اس لیے انھیں کیا پسند آجائے یہ کہنا قبل ازوقت ہے حالانکہ مجھے اپنی فلم ’’تمنا‘‘ اچھی لگی مگر لوگوں کو پسند نہیں آئی۔