لاہور (جیوڈیسک) اداکار صائمہ نور نے کہا ہے کہ اسکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا فلم اور ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔
ماضی میں جتنی بھی فلمیں اور ٹی وی ڈرامے ہٹ ہوئے ہیں ان کے اسکرپٹ عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر بڑی محنت کی گئی تھی ۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
صائمہ نور نے کہا کہ لوکیشن و کردار نگاری کسی بھی پروجیکٹ میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ موجودہ دور میں بڑے اچھے موضوعات پر فلمیں بنائی جا رہی ہیں جو بڑی خوشی کی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام اچھی فلم دیکھنا چاہتے ہیں اوراب عوام کے مزاج کے عین مطابق فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ہمیں یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہیے تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے۔