اشیا خوردونوش کی قیمتیں پچھلے سال سے کم ہیں، ہول سیلرز کا دعوی

Items

Items

اشیا خوردونوش کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کم ہیں ہر سال رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا تھا مگر اس سال ہول سیلرز کا دعوی ہے کہ بیسن ،دال چنا اور کابلی چنے کی قیمتیں گزشتہ رمضان کے مقابلے میں پچیس فی صد تک کم ہیں اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی ہو ل سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے صدرانیس مجید نے بتایا کہ چنے کی بہتر اور وافر فصل کے باعث اس سال دال چنے، کابلی چنے اور بیسن کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال چینی کی فی کلو قیمت سو روپے تک تھی جو اس سال اکیاون روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ کابلی چنا کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں چونسٹھ روپے کم ہو کر باہتر روپے کلو ہو گئی ہے۔ رمضان المبارک میں سب سے ذیادہ استعمال ہونے والا بیسن گزشتہ رمضان میں ایک سو پانچ روپے میں فروخت ہو رہا تھا اور اب یہ ساٹھ روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔