کراچی (جیوڈیسک) کراچی گڈز ٹرانسپورٹ کی 12 روز سے جاری ہڑتال کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ نے اپنی کوششوں کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس آج صبح 10 بجے ہو گا۔
اس سے قبل گڈز ٹرانسپورٹرز اور وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے درمیان مذاکرات کا کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا تھا۔مال بردار گاڑیوں کے نہ چلنے سے روس سے درآمد کی گئی گندم بھی کراچی پورٹ پرپڑی ہے۔اس کے علاوہ درآمدی گھی، تیل اور دالوں کے 1500 کنٹینرز پورٹس پر پھنس کررہ گئے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی 12 روز سے جاری ہڑتال کے باعث کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔