کراچی (جیوڈیسک) کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کے باعث تجارتی پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال آج پانچویں دن میں داخل ہو نے کے بعد ملکی درآمدات اور برآمدات بری طرح متاثر ہورہی ہیں، تاجروں کے مطابق ہڑتال کے باعث اب تک 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
کھانے پینے کی اشیا، پھل، سبزی وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے ان کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ہفتے کو ٹرانسپورٹرز الائنس اور کمشنر کراچی کے درمیان مذاکرات میں کراچی پورٹ ٹرسٹ پارکنگ اور امن و امان کے بارے میں اقدامات پر اتفاق ہو گیا، لیکن وفاق سے متعلق معاملات حل نہ ہونے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔