اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے، وہ خیرسگالی کی بنیاد پر نواز شریف کو ووٹ دیں گے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاس کے باہر ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ داخلی امن کو یقینی بنایا جائے، پارلیمنٹ کی رہ نمائی میں امن کے قیام کیلئے ایک حکمت عملی بنائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کا حل ضروری ہے امن قائم ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔