انٹرنیٹ کی دنیا پراپنی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے گوگل کا ایک اور قدم۔ انٹر نیٹ جئنٹ معروف کلاؤڈ سروس اپیجی کو خریدنے کا اعلان کر دیا۔
گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اپیجی کے ساتھ 625 ملین ڈالر کی ڈیل طے پا گئی ہے اور گوگل اپیجی کے شیئر ہولڈرز کو 17 اعشاریہ 40 ڈالر فی شیئر کے حساب سے قیمت ادا کرے گا۔
اس اعلان کے بعد سٹاک مارکیٹ میں اپیجی کے شیئرز کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ووڈا فون اور ورلڈ بینک سمیت دنیا کے بڑے بڑے اداروں کو سروس فراہم کرنے والے اپیجی کی شمولیت کے بعد کلاؤڈ سروس میں گوگل تمام دوسری کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔