گوگل نے ’’گو نواز گو‘‘ آن لائن گیم متعارف کرادیا

Game

Game

اسلام آباد (جیوڈیسک) گو نواز گو’ کے نعرے اورکے بعد اب گو نواز گو آن لائن گیم بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف اپنے اور اپنے عہدے کے دفاع کے لیے عمران خان سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں اور عمران خان ان کے پیچھے بھاگ رہے ہیں،اس گیم نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ ہ

گوگل ایپ اسٹور پر ‘گو نواز گو’ کے نام سے ایک نیا گیم متعارف کروایا گیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہاتھ میں بلّاپکڑے مختلف کنٹینروں اورخاردار جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس گیم کے ساتھ درج تفصیلات کے مطابق’وزیراعظم نوازشریف اپنے اوراپنے عہدے کے دفاع کے لیے عمران خان سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔گیم میں عمران خان، وزیراعظم نواز شریف کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جبکہ پس منظر میں اسلام آباد کے ریڈ زون کے مناظر،عمارتیں اوردھرنے کے شرکانظر آرہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے کردارکوبچانے کے لیے اسے کنٹینرز، خاردار تاروں اوردیگر رکاوٹوں سے جمپ کروانا ہوتا ہے اور زیادہ اسکور کرنے کے لیے سکے جمع کیے جاتے ہیں۔

ڈیولپرزکاکہنا ہے کہ اس گیم کے 50 لیولزہیں اور جب کھیلنے والے ایک مخصوص فاصلہ طے کرلیتے ہیں تو اس طرح ان کے لیے نیا لیول’اَن لاک’ ہوجاتا ہے۔سیاست اور حالاتِ حاضرہ سے متاثر ہو کر بنائے جانے والے آن لائن گیمز نے اْس وقت مقبولیت حاصل کی جب مشہور گیم ‘اینگری برڈز’ سے متاثر ہوکر ‘اینگری عمران’ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کر نے والے مرکزی کردارگلو بٹ پر گیم بنایا گیا۔’گو نواز گو’کی اپنی فعالیت اورگرافکس کے اعتبار سے کوالٹی اتنی اچھی نہیں ہے، تاہم اسے صارفین کی جانب سے اچھا ردِ عمل مل رہا ہے۔