کیلیفورنیا (جیوڈیسک) گوگل کے لائف سائنسز شعبے کے سربراہ اینڈریو کونریڈ نے کیلیفورنیا کے شہر لیگونا بیچ میں گوگل کے نئے آلے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا آلے کی تیاری میں نینو ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے۔
انتہائی چھوٹے مقناطیسی ذرات کو خون کے ذریعے جسم میں داخل کیا جائے گا اور اسکا جائزہ ایک گھڑی نما آلے سے لیا جائے گا۔ جو کلائی پر باندھا جائے گا۔ یہ آلہ جسم میں کینسر، دل کے ممکنہ دورے اور فالج کے حملے اور دوسری بیماریوں کا سراغ لگائے گا۔