ممبئی (جیوڈیسک) معروف سرچ انجن گوگل نے بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹاپ ٹین عالمی مجرموں کی فہرست میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کا احمق ترین وزیراعظم بھی قرار دے دیا۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں کچھ بھی سرچ کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ گوگل پردنیا بھر میں سب سے زیادہ احمق بھارتی وزیراعظم لکھ کر سرچ کریں توان میں نریندرمودی سرفہرست ہیں اور اگر دنیا میں احمق ترین وزیراعظم لکھیں تو بھی مودی کی تصویر کا دیدار ہوتاہے۔