گوگل بھی پاکستانیوں کے جشن آزادی میں شریک

Google

Google

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج دنیا بھر میں موجود پاکستانی ملک کا 72واں یومِ آزادی منا رہے ہیں۔ اس موقع پر جہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، وہیں معروف سرچ انجن گوگل بھی اس جشن میں شریک ہوا اور اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا۔

گوگل کے مرکزی صفحے پر موجود ڈوڈل پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستان کے حوالے سے مختلف مضامین، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ جاتی ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ گوگل نے پاکستان کے کسی تہوار کے موقع پر ڈوڈل بنایا ہو، گزشتہ برس بھی گوگل نے یوم آزادی پاکستان پر ایک خوبصورت ڈوڈل تخلیق کیا تھا۔

جبکہ 2016 میں بھی گوگل نے یوم پاکستان کے موقع پر خوبصورت ڈوڈل پاکستان کے نام کیا تھا۔