گوگل کا گاڑیوں، گھڑیوں اور ٹی وی میں اینڈرائیڈ سہولت دینے کا اعلان

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےسمارٹ فونز کے بعد اب گاڑیوں ، گھڑیوں اور ٹی وی میں بھی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

کیلی فورنیا میں جاری سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں گوگل نے’اینڈرائیڈ آٹو‘ پراجیکٹ کا باقاعدہ اعلان کیا۔ گوگل کے مطابق صارفین کیلئے یہ ٹیکنالوجی اسی برس متعارف کرادی جائے گی۔

گوگل کے مطابق اینڈرائیڈ کو گاڑیوں میں استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ ایک ایسا پراجیکٹ سسٹم ہے جس کیلئے صارف اپنے موبائل فون کو گاڑی میں نصب سکرین کے ذریعے کنٹرول کر سکے گا جبکہ تمام کی تمام ایپلی کیشنز موبائل فون میں ہی چلیں گی۔

اس سہولت کے ذریعے صارف اپنی آواز کے ذریعے میوزک اور نقشوں کو کنٹرول کر سکے گا۔ اس دوران موبائل پر موصول ہونے والے ایس ایم ایس بھی گاڑی میں نصب سکرین پر ظاہر ہوں گے۔ دنیا کی 25 بڑی کارساز کمپنیاں رواں سال کے آخر میں یہ ٹیکنالوجی اپنی گاڑیوں میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔