سانگھڑ (جیوڈیسک) سندھ کے علاقے سانگھڑ میں سگے بائی نے بندوق کے فائر کرکے بہن کو قتل کر دیا۔ سانگھڑ کے علاقے منگلی کے قریب گوٹھ لنگر منگوانو میں 22 سالہ نوجوان لڑکی کو اس کے بھائی نے بندوق کے فائر کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔
واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے دوسرے بھائی نے منگلی تھانے پر درج کروا دیا ہے۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔ دوسری جانب علاقے میں افواہ ہے کہ مقتولہ کچھ دن پہلے کسی دوسرے شخص کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی تھی جس کو کوشش کے بعد واپس لایا گیا اور بعد میں ورثا نے لڑکی کو قتل کر دیا۔