سکھر گوٹھ کی 16 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغوا کاروں کے ذریعے کروڑ لعل عیسن پہنچ گئی
Posted on March 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: سکھر گوٹھ کی 16 سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغوا کاروں کے ذریعے کروڑ لعل عیسن پہنچ گئی۔ مقامی وکیل صفدر علی جتوئی نے سول جج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔ علیزہ نے اپنے والد کا نام اسحاق بتاتے ہوئے بیان دیا کہ وہ قصبہ نیوا مروٹ تحصیل و ضلع سکھر کی رہائشی اور میٹرک کی سٹوڈنٹ ہے۔
عرصہ 3 ماہ قبل اسے 3 افراد نے تاوان کیلئے اغوا کیا اور 3 ماہ تک قید میں رکھنے کے بعد نا معلوم علاقہ میں چھوڑ دیا۔ جس پر بدنصیب لڑکی کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔ جہاں پر کچھ لوگوں نے مقامی وکیل صفدر علی جتوئی کو بتایا تو انہوں نے سول جج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے بیان قلم بند کروائے۔ جس پر عدالت نے علیزہ کو دارالامان بھجوا دیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com