لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے حکومتی یقین دہانی پر مطالبات کے حق میں دیا گیا دھرنا ختم کر دیا۔
سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں صبح سے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے رکھا تھا۔ شام کو مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے شرکاء سے مذاکرات کئے اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے سروس اسٹرکچر پر عمل درآمد کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔