حکومت کا 2015 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

Elections

Elections

فیصل آباد (جیوڈیسک) حکومت نے آئندہ سال 2015 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں موجودہ بلدیاتی نظام جس میں ضلعی ناظمین اور ٹاؤن ناظمین شامل ہیں۔

انھیں تبدیل کر کے سابق بلدیاتی نظام جس میں چیئرمین ضلع کونسل میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل ہوں گے ملکی حالیہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بعض قریبی رفقا کے مشورے کے بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر صوبوں کو ہدایت کی ہے۔

کہ آئندہ سال مارچ کے آخری ہفتے یا اپریل کے اوائل میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل کر لیا جائے، اس سلسلے میں یونین کی سطح پر کونسلروں کے ساتھ ساتھ چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل کا عہدہ تخلیق کیا جائے گا۔