سندھ حکومت کا 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

Government of Sindh

Government of Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن ستائیس نومبر کو کرانے کی تاریخ دے دی اور خط سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں دسمبر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی درخواست جمع کرائی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

اور پھر حکومت سندھ نے سپریم میں ستائیس نومبر کو سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے خط جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت ستائیس نومبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تیار ہے۔ خط جمع کرائیں جانے کے بعد سپریم کورٹ احکامات جاری کریں گی۔