اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ انسداد پولیو اسٹیئرنک کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی۔
گزشتہ روز انسداد پولیو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے عزم کیا تھا کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ کردیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر خبر چلتی رہی کہ وزیراعظم نے ملک بھر سے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
تاہم ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پولیو کے جلد از جلد خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔