مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی عباس پور میں طلباء کے ساتھ ناانصافیاں شروع

Abbas Pur

Abbas Pur

عباسپور (کامران ارشد سدھن) مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتے ہی عباس پور میں طلباء کے ساتھ ناانصافیاں شروع استائذہ بچوں سے گھر کا کام لینے لگے عباس پور چفاڑ بالا میں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے بجائے ظالم استائد ممتاز حسین کیانی نے گھر کی لکڑیاں اگھٹی کرنے میں لگا دیا ظالم استائد تعلیم کے بجائے بچوں سے لکڑیاں اگھٹی کروانے لگا بچوں کا مستقبل تباہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سکول ضلع پونچھ راولاکوٹ کو بھی بذریعہ درخواست اطلاع دی گئی مگر کوئی سنوائی نہ ہو سکی تفصلات کے مطابق حاجی محمد اسلم کیانی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ بوائز مڈل سکول چفاڑ بالا کے 30 سے 35 طلباء وردی میں ملبوس دوران تدریس ممتاز حسین کیانی کے گھر لکڑیاں اکھٹی کررہے تھے جب طلباء کے والدین کو خبر ملی تو اُنھوں نے غم وغصے کا اظہار کیا ور صدر معلم کو اس واقع سے آگاہ کیا۔

دوران کام طلباء کی تصاویر بھی لی گئیں جو بطور ثبوت موجود ہیں عوام علاقہ طلباء کو درس وتدریس کے لیے بھیجتے ہیں جبکہ مذکورہ بالا ٹیچر مقامی ہونے کے ناطے طلباء سے گھر کا کام کرواتے ہیں ۔اس سے قبل بھی مدرس مذکور متعدد بار ایسی حرکتیں کر چکا ہے محکمہ کو اطلاع کے باوجود مدرس کے خلا ف کوئی کاروائی نہ ہوئی۔

اب ملزم ممتاز حسین کیانی جونیئر مدرس بوائز m/s چفاڑ بالا سکول میں بچوں سے گھر لے لیے لکڑیاں اکھٹی کروانے میں مصروف ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اندر حالت زار یہ کہ اب اِن ظالم استائذہ کو کوئی پوچھنے والا نہیں جو بچوں کا مستقبل تباہ وبرباد کررہے ہیں عوام علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ سے فوری طور پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور اِس شخص کو فوری طور پر کارائی کرتے ہوئے معطل کیا جائے۔

کامران ارشد نمائندہ خصوصی آزادکشمیر فون نمبر
03328567202