حکومت نے سولہ اشیاء پر آج سے نیا ٹیکس عائد کر دیا

Steel Products

Steel Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق آج سے ہو گیا۔ موبائل فونز پر 200 روپے فی سیٹ، اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

آئرن کی فلیٹ رولڈ مصنوعات اور الائی اسٹیل پر 5 فیصد، اسٹیل بار، راڈز، ہاٹ رولڈ، کوائلز، آئرن اور نان الائی اسٹیل، دیگر بارز آئرن راڈز اور نان الائی اسٹیل، ہائی اسپیڈ اسٹیل، سیلیکو میگنیز اسٹیل، وائر آف الائی اسٹیل پر بھی 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ ای سی سی نے اپنے حالیہ اجلاس میں ان اشیاء پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔