لندن (جیوڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے خلاف بڑا اتحاد بنانے کی تیاریاں مکمل، تحریک انصاف، عوامی تحریک اور مسلم لیگ (ق) لیگ کے رہنما لندن پہنچ گئے۔
لندن میں کل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے۔ رہنمائوں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات کا ایجنڈہ لانگ مارچ ہو گا۔
تینوں جماعتوں کے سربراہ ستمبر کے لانگ مارچ پر مشاورت کرینگے۔ تینوں جماعتوں میں معاملات پر اتفاق کی صورت میں حکومت کے خلاف الائنس بنانے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔