پشاور (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کر کے انتہائی حیران کیا ہے۔
بینک آف خیبر نے وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف چارج شیٹ جاری کر کے درس دینے والوں کا بے نقاب کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور سراج الحق عوام کو اخلاقیات کا درس دینا چھوڑ دیں۔
اس موقع پر انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن کی بات نہیں کر رہے بلکہ حکومتی ادارہ ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ کھلے عام اشتہار لگا کر جاری کر رہا ہے۔
پاناما لیکس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کافی دن سے چل رہا ہے کچھ ہونے والا نہیں، وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے احتساب کے لئے پیش ہیں۔