کروڑ لعل عیسن کی خبریں 16/11/2014

Makhdoom Intazar Qureshi

Makhdoom Intazar Qureshi

حکومت کی زراعت کش پالیسی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ چاولوں کی قیمت خرید کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت کی زراعت کش پالیسی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ چاولوں کی قیمت خرید کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل صدر سردار قیوم نوز خان سیہڑ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھادیں ، تیل ، بیج ، اور بجلی انتہائی مہنگی ہے۔ کاشتکار کا منافع ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ اور پھر اوپر سے چاولوں کا ریٹ 12سو روپے فی من رکھا گیا ہے۔ جبکہ پچھلے سال 2 ہزار روپے من سے زائد نرخوں میں فروخت ہوتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ چاولوں کے خرید ریٹ کم سے کم 25 سو روپے فی من کیئے جائیں۔ تاکہ کاشتکار اپنے اخراجات پورے کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 سو روپے من کا ریٹ انتہائی کم ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور نمائیدوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے پالیسی اپنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واڑہ روڈ بائی پاس پر نالیاں ختم کر کے ڈالی گئی سیوریج کی سرکاری جگہ پر وہاں کے افراد نے قبضے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) واڑہ روڈ بائی پاس پر نالیاں ختم کر کے ڈالی گئی سیوریج کی سرکاری جگہ پر وہاں کے افراد نے قبضے کر کے دکانیں بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اسی طرح دین پور روڈ پر بہت سے لوگوں نے اپنے گھروں کے سامنے سے نالیاں بند کر کے گیٹ بڑھا لیئے ہیں۔ جس کے باعث گزر گاہیں مزید تنگ پڑ گئیں۔ ٹی ایم اے فی الفور نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن مخدوم انتظار قریشی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ واڑہ روڈ پر بائی پاس کے قریب وہاں کے لوگوں کی سہولت کیلئے ڈالی گئی سیوریج کی خالی جگہ پر وہاں کے مکینوں نے قبضے کر کے تجاوزات شروع کر دی ہیں۔ اس طرح دین پور روڈ پر بہت سے لوگوں نے اپنے گھروں کے سامنے سے نالیاں ختم کر کے گھروں کے گیٹ آگے بڑھا لیئے ہیں۔ انہوں نے ڈی سی او لیہ اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کروڑ کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں چاول سمیت دیگر فصلات کی قیمتوں کے بارے میں بات کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مسائل سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ توانائی کا بحران اولین ترجیح ہے۔ جب یہ مسئلہ حل ہو گیا تو پھر تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ بجلی ، تیل ، کھادیں سستی ہو جانے سے کاشتکاروں کے اخراجات کم ہو جائیں گے۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ مارکیٹ میں پہنچنے والی فصلات سے کاشتکاروں کو فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ چاول کی قیمت واقع ہی بہت کم ہے۔ جسے بڑھنا چاہیئے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ آئیندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر زراعت سے ملاقات میں انہیں آگاہ کریں گے۔

Faizul Hassan

Faizul Hassan