سرکاری رقبہ پر ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے، وقاص عالم

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) سرکاری رقبہ پر ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے جار ی ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کااظہار ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم نے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن، رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق کے ہمراہ تحصیل کونسل ہال پیرمحل ضلع بھر مختلف محکموں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پیرمحل میں قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی سے فوری طور پر قبضہ ختم کروایا جائے، پیرمحل جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے کہاکہ غریب لوگوں کو گھر بننے کے لئے پلاٹ نہیں ملے رہے، ناجائز تجاوزات محکمہ مال کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتے محکمہ مال کا عملہ لوگوں سے پیسے لے کر سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کرواتا ہے، اگر محکمہ مال کا عملہ قبضہ گروپ کے ساتھ ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف فوری کاروائی عمل لاتے ہوئے سخت سزا دی جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے کہا کہ گورنمنٹ فرید بخش سائنس کالج میں انجیئنرنگ یو نیورسٹی کا کیمپس بنانے کے لئے ہم کوشش کررہے ہیں، درکھانہ قانونی گوئی میں سند ھائی تریموں کینال کی وجہ سے متعدد دیہات میں سیم کی وجہ سے زمین خراب ہو چکی ہیں ، اس پرخصوصی توجہ دے جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ ہائی وے کے بیلدار افسیروں کے گھروں پر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے سٹرکوں کے کناروںپر عرصہ دارز پر مٹی نہ ڈالنے کی وجہ سے سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اگر بیلدار سٹرکوں پر بروقت مٹی ڈالیں تو حادثات میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

Waqas Alam Conference

Waqas Alam Conference