لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف جنگ شروع ہوچکی ہے اور اامکان ہے کہ ہے عید پر حکومت کی قربانی ہوسکتی ہے۔
پاکستان کے بارے میں ماسٹرپلان یہ ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی کو کمزور کردیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھارت کے بارے میں بہت مثبت سوچتی ہے لیکن اگلے 3,2 ماہ میں ان کی نریندر مودی کے حوالے سے آنکھیں کھل جائیں گی۔
یہ توبھارت کوموسٹ فیورٹ نیشن قراردینے پرتلے ہوئے تھے۔ یہ توفوج نے زورڈالا اور کہاکہ نئی حکومت آنے والی ہے، اس کودیکھ لیں۔ آج پاکستان کوبیرونی محاذوں سے اتنا خطرہ نہیں جتنااندرونی محاذوں سے ہے۔ یہ سال پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ ساری قوم کومل کرامن کے لیے فوج کاساتھ دینا ہوگا۔
رمضان کے بعد ان سے معاملات سنبھالے نہیں جانے کیونکہ بجٹ میں عام اورغریب آدمی کو کچھ بھی نہیں ملا۔ نوازشریف ججز، جرنیلوں، پٹواریوں کو خریدتے ہیں۔ گینگ آف سکس کی حکومت بننے جارہی ہے۔ قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویزراٹھور ن لیگ کاورکر ہے۔
ان کی ساری سروس نواز شریف کے ساتھ ہے۔ حکومت نے جتنی بھی تعیناتیاں کی ہیں وہ میرٹ پرنہیں ہیں۔ میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ان جلسے جلوسوں کو فائنل ٹچ دینا ہوگا۔ عوام کو باہر نکالنا ہوگا۔ نوازشریف کو جب بھی نکالا گیا تو ان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی نکالا جائے گا۔
آج آرمی نے ان کی تصویر پر’’کاٹا‘‘ لگا دیا ہے۔ یہ ضد کے عالم میں انتقام لے رہے ہیں۔ کسی دن پاگلوں کاکوئی گروہ نکل سکتاہے اوریہ عیدپر قربانی ہوسکتی ہے۔ حکومت کے فوج کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں۔ شہباز شریف نے بہت کوشش کی مگر بات نہیں بن سکی۔ نوازشریف جہانگیرکرامت کے ساتھ نہیں چل سکے توان کے ساتھ بھی نہیںچل سکتے۔