حکومت اور فوج کے سامنے اچھے اور برے طالبان کا کوئی آپشن موجود نہیں، عبدالقادر بلوچ

Abdul Qadir Baloch

Abdul Qadir Baloch

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور فوجی قیادت کے سامنے اچھے اور برے طالبان کا کوئی آپشن موجود نہیں، دہشت گردوں میں اچھے اور برے دہشت گرد نہیں ہوتے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ آئی ڈی پیز نے قومی جذبے کے تحت اپنا گھر بار اور آسائشیں چھوڑی ہیں، حکوت ان کے تمام دکھوں اور تکالیف کا ہر صورت مداوا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم آئی ڈی پیز کی مقروض ہے، ان کیلئے ملکی وسائل کے علاوہ این جی اوز اور بیرونی دنیا سے بھی امداد مل رہی ہے۔