حکومت آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم نہیں کر سکے گی: طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نجی پرواز کی آر 621 سے براستہ دوحہ مختصر دورے کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔ ڈاکٹر طاہر القادری لندن میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

روانگی سے قبل ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو سپریم کورٹ نے تیسری بار بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا ہے۔ شریف بردران ثبوت نہ ہونے پر نیب سے بھاگ رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئین میں ترمیم نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے ایک بار بھر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری 31 اگست کو وطن پاکستان لوٹ کر عید الاضحی لاہور میں ادا کریں گے۔